سپریم کورٹ اب شام کے وقت بھی مقدمات سنے گی،چیف جسٹس

فل کورٹ اجلاس کے دوران یحییٰ آفریدی کاخطاب

September 14, 2026 · اہم خبریں

 

چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مقدمات کی جلد سماعت کے لیے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا۔فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی گئی ہے اور اب میرے کہنے پر بھی کوئی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ ایک بینچ کے سامنے ایک ہی روز میں 75 مقدمات مقرر ہوئے۔ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر موجود ہے ، 2 افسران کاز لسٹ میں آنے والے مقدمات کو دوبارہ چیک کرتے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مزید کہناتھا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے ایک بینچ تشکیل دیا جارہا ہے۔اب شام کے وقت بھی بینچ بیٹھے گا۔