بلوچستان: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشتگردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع

September 14, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الہندوستان کا کمانڈر نقیب بھی شامل ہے۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دہشتگردوں کی گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تینوں دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور ملک میں امن و امان کے قیام تک یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔