پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارت آئے گی، وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب

یکم نومبر کو جالندھر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، بھگونت سنگھ مان

September 14, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارت آئے گی اور یکم نومبر کو جالندھر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے موہالی میں ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے لوگو اور شیڈول کی رونمائی پر کیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے جالندھر اور موہالی میں کھیلی جائے گی جس کا فائنل 5 نومبر کو رکھا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب اور سیکریٹری بھارتی ہاکی فیڈریشن بھولا ناتھ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ چھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جن میں پاکستان، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں  شامل ہیں۔