برکس سربراہی اجلاس مین بھارتی وزارت خارجہ کے عہدیدار ڈرائی فروٹ پر ٹوٹ پڑے- ویڈیو وائرل
ایرانی صدر کے خطاب کے دوران مسلسل کھانے پر بھارتی وفد کی سوشل میڈیا پر تنقید
برکس کانفرنس کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے عہدیدار کی مبینہ طور پر کھانے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا ایک منظر۔
برکس کانفرنس کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج اور اطلاعات کے مطابق، کانفرنس کے دوران جب ایران کے صدر مسعود پزشکیان خطاب کر رہے تھے، تو عین اس وقت بھارتی وزارت خارجہ کے عہدیدار رندھیر جیسوال مبینہ طور پر مسلسل کھانے میں مصروف نظر آئے۔
ویڈیو کے مطابق، بھارتی عہدیدار کو مسلسل گری دار میوے (نٹس) کھاتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایرانی صدر کے خطاب کے دوران پشت پر موجود نشست پر بیٹھے مسلسل کھانے اور اپنی انگلیاں چاٹنے میں مصروف رہے، یہاں تک کہ مبینہ طور پر ان کے سامنے سے میوے کا ڈبہ بھی ہٹانا پڑ گیا۔ اس واقعے نے سفارتی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔