بابر اعظم چھ سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں آئیں گے

بابر اعظم پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جاری ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔

September 15, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تقریباً چھ سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کے بعد بابر اعظم بھی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جاری ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔

بابر اعظم وطن واپسی کے بعد تمام معاملات حتمی شکل دے کر فرسٹ کلاس میچ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پاکستان میں اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ دسمبر 2019ء میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا پابند کیا ہے تاکہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بھی بہتر انداز میں تیار رکھا جا سکے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی طویل وقفے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں، جبکہ حارث رؤف، فخر زمان اور سلمان علی آغا سمیت دیگر قومی کرکٹرز بھی پریزیڈنٹ ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔