دورہ انگلینڈ مکمل، پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا پرتپاک استقبال
کپتان بابر اعظم، آذان اویس اور دیگر کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
فائل فوٹو
دورہ انگلینڈ مکمل ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جہاں مختلف شہروں میں ان کا استقبال کیا گیا۔
ایجبسٹن ٹیسٹ میں اپنے ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضا اللہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو مداحوں اور اہلخانہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق برمنگھم سے پاکستانی کھلاڑی پہلے دوحہ پہنچے، جہاں سے انہوں نے اپنے اپنے شہروں کے لیے سفر کیا۔ کپتان بابر اعظم، آذان اویس اور دیگر کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹر رضا اللہ کی عمدہ کارکردگی۔۔۔رضا اللہ کے وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا۔۔۔ویلڈن 👏👏👏 pic.twitter.com/xJbKMqp85R
— Shehzad Ali Raja (@RajaShehzadAli) September 15, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔
دورہ انگلینڈ پاکستانی ٹیم کے لیے مشکل ثابت ہوا، جہاں قومی ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس سے بھی محروم ہونا پڑا۔