انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ پر وضاحت تسلیم
انعام بٹ کی وضاحت قبول کیے جانے کے بعد قومی ریسلر کو 2 ماہ کی پابندی کی سزا تجویز کیے جانے کا امکان ہے، جس کا اطلاق اپریل سے ہونے کی توقع ہے۔
فائل فوٹو
قومی ریسلر انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے انعام بٹ کی جانب سے دی گئی وضاحت کو تسلیم کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈوپ ٹیسٹ میں سامنے آنے والی ممنوعہ دوا انہوں نے کھیل میں کارکردگی بہتر بنانے یا طاقت بڑھانے کے لیے استعمال نہیں کی، بلکہ یہ دوا آنکھوں کے علاج کے لیے استعمال کی گئی تھی۔
انعام بٹ کی وضاحت قبول کیے جانے کے بعد قومی ریسلر کو 2 ماہ کی پابندی کی سزا تجویز کیے جانے کا امکان ہے، جس کا اطلاق اپریل سے ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔ تاہم پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
واضح رہے کہ انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ چین میں منعقد ہونے والے ایشین بیچ گیمز کے دوران لیا گیا تھا۔