پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 26.5 ارب ڈالر پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 سال میں 3 ارب سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر ہو گئے

September 15, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ ذخائرتاریخ میں پہلی بار 26 ارب کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق یوروبانڈ کی فروخت سے 3 ارب ڈالرحاصل ہوئے،مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری کے باعث بھی ذخائر میں اضافہ ہوا،مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر بھی پہلی بار 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

بینکوں کے ڈالر ذخائر شامل کرکے مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 26.5 ارب ڈالرہوگئےہیں،پانچ سال بعد پاکستان کے پاس ایک بارپھرتین ماہ کی درآمدات سےزیادہ ڈالرجمع ہوئے ہیں۔

2023 میں اسٹیٹ بینک کےپاس صرف 3 ارب ڈالرکا ذخیرہ بچا تھا،تین سال میں اسٹیٹ بینک نے اپنے ڈالر ذخائر3ارب سےبڑھاکر21ارب ڈالرکرلیے۔

ماہرین کےمطابق زرمبادلہ ذخائرمیں نمایاں اضافے سےمستقبل قریب میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہنے کی توقع ہے۔