بھارت میں ہونے والی برکس سمٹ 2026 کا لوگ مذاق بن گیا، خشک میووں میں ندیدے عہدیدار کی تصویر
ایرانی صدر کے خطاب کے دوران ترجمان وزارت خارجہ کی ڈرائی فروٹ کھاتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر میمز بننے لگیں
برکس سمٹ 2026 کے وائرل ہونے والے طنزیہ لوگو کی تصویر جس میں کمل کے پھول کو خشک میووں سے تبدیل کیا گیا ہے۔
نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی 18ویں برکس سمٹ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بن گیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریر کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب سے بار بار خشک میوے کھانے اور انگلیاں چاٹنے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس کے بعد اس تقریب کا سرکاری لوگو شدید تنقید اور مزاح کی زد میں آ گیا۔
جنوری 2026 میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے برکس انڈیا 2026 کا سرکاری لوگو جاری کیا تھا، جو بھارت کے قومی پھول کمل پر مشتمل تھا اور اس کی رنگ برنگی پنکھڑیاں برکس ممبر ممالک کے رنگوں کی عکاس تھیں۔ اس لوگو کا مرکزی خیال اتحاد، جدت اور تعاون پر مبنی تھا۔ تاہم، سمٹ کے دوران سفارتی آداب کی مبینہ خلاف ورزی اور میووں کے باکس سے بار بار تناول کرنے کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے، جس پر نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول بھی پوتن کی تقریر کے دوران میوے کھاتے نظر آئے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کیے۔ وائرل ہونے والے ایک صارف کے بیان کے مطابق “پروٹوکول انتظار کر سکتا ہے، کاجو نہیں کر سکتے۔” جبکہ بعض حلقوں نے اسے سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس تناظر میں ایک طنزیہ میم لوگو بھی سامنے آیا جس میں کمل کی پنکھڑیوں کو بادام، کشمش، انجیر، کاجو اور زعفران سے تبدیل کر دیا گیا اور درمیان میں ترجمان رندھیر جیسوال کی تصویر لگا کر نیچے “بادام | کشمش | انجیر | کاجو | زعفران” درج کر دیا گیا۔ یہ میم اس لیے تیزی سے وائرل ہوا کیونکہ اس سنجیدہ عالمی تقریب میں توجہ کا مرکز تقاریر کی بجائے خشک میووں کا باکس بن گیا۔
BRICS SUMMIT changed its logo to this. pic.twitter.com/XkPGWi47ig
— 𝗚𝗮𝗺𝗲 𝗢𝗳 𝗕𝗷𝗽 🪷 (@Game_Of_BJP) September 14, 2026