حوثی ڈرون حملے کے بعد مکہ مکرمہ کے امن کے حوالے سے سورہ بقرہ کی آیت کی تلاوت
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے شہر کے امن کی دعا دی تھی، حملہ ناکام ہونے کے چند گھنٹے بعد نمازِ فجر کا پُروقار اجتماع
مسجد الحرام میں نمازِ فجر کے دوران کا ایک منظر
**مکہ مکرمہ کی جانب حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنائے جانے کے چند گھنٹوں بعد مسجد الحرام میں نمازِ فجر کے دوران انتہائی جذباتی اور پُراثر فضا دیکھنے میں آئی۔**
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ یاسر الدوسری نے نمازِ فجر کی ادائیگی کے دوران قرآن پاک کی مبارک آیات کی تلاوت فرمائی۔ اس موقع پر انہوں نے سورۃ البقرہ کی یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی: وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهِيۡمُ رَبِّ اجۡعَلۡ هٰذَا الۡبَلَدَ اٰمِنًا وَّاجۡنُبۡنِىۡ وَبَنِىَّ اَنۡ نَّـعۡبُدَ الۡاَصۡنَامَؕ
ترجمہ: اور یاد کرو جب کہا ابراہیم نے کہ اے میرے رب اس شہر (مکہ) کو بنا دے امن کی جگہ اور بچائے رکھ مجھے اور میری اولاد کو اس سے کہ ہم بتوں کی پرستش کریں۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے اس آیت کی تلاوت پر خصوصی توجہ دلائی۔
بعد ساعات من اعتراض الهجوم الحوثي باتجاه مكة المكرمة..
الشيخ "ياسر الدوسري" يتلو خلال صلاة الفجر في المسجد الحرام قوله تعالى:
﴿وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَٰذَا الْبَلَدَ آمِنًا﴾ pic.twitter.com/c9r7097Ayf
— The Saudi Post (@TheSaudi_post) September 16, 2026
اطلاعات کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی تھی، جسے سعودی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ فرزندانِ توحید نے مسجد الحرام میں پُرامن ماحول میں عبادات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔