27 منٹ کی پرواز، صرف 5 ڈالر بجلی خرچ، برقی طیارے نے سب کو حیران کردیا
کمپنی کے تیار کردہ ’X1‘ نامی طیارے میں 30 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ طیارے کی لمبائی تقریباً 76 فٹ جبکہ وزن 25 ہزار پاؤنڈ بتایا گیا ہے۔
27 منٹ کی پرواز، صرف 5 ڈالر بجلی خرچ، برقی طیارے نے سب کو حیران کردیا
نیویارک: ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث فضائی صنعت میں کم خرچ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کی تلاش جاری ہے، اسی سلسلے میں امریکی کمپنی ہارٹ ایرو اسپیس نے بیٹری سے چلنے والے مسافر طیارے کی آزمائشی پرواز کی ہے۔
کمپنی کے تیار کردہ ’X1‘ نامی طیارے میں 30 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ طیارے کی لمبائی تقریباً 76 فٹ جبکہ وزن 25 ہزار پاؤنڈ بتایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک میں ہونے والی آزمائشی پرواز کے دوران طیارے نے تقریباً 1100 فٹ کی بلندی پر صرف بیٹری پاور استعمال کرتے ہوئے 27 منٹ تک پرواز کی۔
اس آزمائشی پرواز کے دوران استعمال ہونے والی بجلی کی لاگت تقریباً 5 ڈالر بتائی گئی، جو روایتی جیٹ فیول سے چلنے والی پرواز کے مقابلے میں کم خرچ فضائی سفر کی جانب ایک اہم تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق برقی طیاروں کی ٹیکنالوجی ابھی ترقی کے مراحل میں ہے، تاہم بیٹری سے چلنے والی مسافر پروازوں کے کامیاب تجربات مستقبل میں فضائی سفر کے اخراجات اور ایندھن کے استعمال میں کمی کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔