خیبرپختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان سے سیکیورٹی واپس لینے کا انکشاف

ارکان اسمبلی کا آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی بحالی کے لیے مراسلہ ارسال

September 23, 2026 · قومی

فائل فوٹو

 

 

 خیبرپختونخوا اسمبلی کے متعدد ارکان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ،ارکان اسمبلی نے اس معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اور محکمہ داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ارکان اسمبلی سے پولیس کی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور بعض ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ارکان نے سیکیورٹی کے معاملے پر آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو مراسلے میں کہا ہے کہ ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے تحت کیٹیگری-B سیکیورٹی کے حق دار ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے جبکہ ارکان اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔