قطر ائر ویز کی سیالکوٹ کے لیے پروازمقبوضہ کشمیر میں اترنے کی تردید
نجی سافٹ وئر فلائٹ ریڈار 24 میں تیکنیکی خرابی اور جی پی ایس کی غلط انفارمیشن کے باعث غلط دکھایاگیا
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے قطر ایئرویز کی پرواز کے مقبوضہ کشمیر میں لینڈ کرنے سے متعلق خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے تردید کردی ۔
ٰنجی ٹی وی نے ایوی ایشن ذرائع کا حوالہ دے کر خبرنشرکی تھی کہ کو ایک مسافر طیارہ جو دوحہ سے پاکستان کے سیالکوٹ ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا، پاکستان میں لینڈ کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر کے جموں ایئرپورٹ پر اتر گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی خبر میں کہاگیا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں لینڈنگ کے اسباب سامنے نہیں آسکی۔
قطر ائرویزکی ویب سائٹ کے مطابق، 26 ستمبر کو دوحہ سے کیو آر سکس تھری زیرو نے حمادانٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھری تھی ۔ یہ پرواز 27 ستمبر کی دوپہر کو سیالکوٹ میں اتری۔اسی طرح 28 ستمبر کی پرواز رات 8 بج کر 40 منٹ کے لیے شیڈول ہے جو 29 ستمبر کو سیالکوٹ میں لینڈ کرے گی۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق، قطر ائرلائن کی پرواز بارے غلط اور گمراہ کن خبروں کی تردید اور باقاعدہ وضاحت کی جاتی ہے کہ دوحہ سے پاکستان سیالکوٹ آنے والی قطر ائرلائن کی پرواز 27ستمبر کو الصبح سیالکوٹ اتری اور اپنے شیڈول شدہ وقت کے مطابق دوبارہ دوحہ کیلئے اڑان بھری۔
نجی سافٹ وئر فلائٹ ریڈار 24 میں تیکنیکی خرابی اور جی پی ایس کی غلط انفارمیشن کی وجہ سے اس مخصوص فلائٹ کو غلط بتایا اور دکھایا گیا۔
ترجمان کا کہناہےک ہ قطر سے سیالکوٹ آنے والی پرواز نے جموں بھارت نہیں بلکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایرپورٹ، پاکستان پر لینڈ کیا۔* جس کی تصدیق پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی ریڈار سسٹم سے بھی کی جاسکتی ہے۔