سابق عالمی اسنوکر چیمپئن کو دو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید

گریم ڈوٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکے اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی

September 30, 2026 · بام دنیا
سابق عالمی اسنوکر چیمپئن کو دو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید

سابق عالمی اسنوکر چیمپئن کو دو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید

سابق عالمی اسنوکر چیمپئن گریم ڈوٹ کو دو بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ گریم ڈوٹ کے خلاف سزا کا فیصلہ ایڈنبرا ہائی کورٹ نے سنایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں سزا کا اعلان ہونے کے دوران گریم ڈوٹ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

عدالت سے سزا ملنے کے بعد گریم ڈوٹ کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گریم ڈوٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکے اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ عدالت نے مقدمے کی کارروائی کے بعد انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ گریم ڈوٹ نے 2006 میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔