ایران کی دفاعی صلاحیت تباہ کردی، امریکی وزیر دفاع کا بڑا دعویٰ
امریکی فوجیوں اور ان کے اتحادی اہلکاروں نے ایران کے دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔
ایران کی دفاعی صلاحیت تباہ کردی، امریکی وزیر دفاع کا بڑا دعویٰ
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام، قیادت اور فوجی صنعتی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی کے قریب کوانٹیکو میرین بیس میں فوجی رہنماؤں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور ان کے اتحادی اہلکاروں نے ایران کے دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔
امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران کی روایتی دفاعی صلاحیت مفلوج ہوچکی ہے جبکہ اس کے جوہری پروگرام کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی کارروائیوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحری، فضائی اور دفاعی صلاحیتوں سمیت اس کے فوجی صنعتی شعبے کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ دفاع میں گزشتہ دور کے مقابلے میں نمایاں تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور پینٹاگون کی توجہ جنگ لڑنے اور فوجی کارروائی کی صلاحیت پر مرکوز ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ دفاع نے فوج میں موجود تقریباً 10 فیصد جنرلز اور ایڈمرلز کو عہدوں سے ہٹایا ہے۔ ان کے بقول یہ اقدام احتساب کے تحت کیا گیا، جبکہ بعض میڈیا رپورٹس میں اسے مختلف انداز میں بیان کیا گیا۔