حویلیاں گاؤں بنی سے ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
تشیص کا عمل جاری، لاش ہسپتال منتقل، پولیس کی تفتیش شروع۔
حویلیاں میں برآمد ہونے والی لاش کے مقام کی نمائشی تصویر۔
حویلیاں کے علاقے گاؤں بنی سے ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت فائق عباسی کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ حویلیاں کے مذکورہ گاؤں میں اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تاکہ موت کے اصل اسباب اور حقائق کا تعین کیا جا سکے۔