شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،13 خوارج مارے گئے
سیکیورٹی فورسز کئی عرصے سے خوارج کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھیں، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،13 خوارج مارے گئے(فائل فوٹو)
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارج کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کئی عرصے سے خوارج کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھیں، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد علاقے میں دہشت گردی کے خطرے کو کم کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔