خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہر قیمت پر روکنا ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہر قیمت پر روکنا ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا ہر صورت تدارک کرنا ہوگا، جبکہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے
وزیراعظم سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں اور حکومت صوبے میں امن و استحکام کے ساتھ ترقی کا عمل بھی جاری رکھنا چاہتی ہے۔
ملاقات کے دوران امیر مقام نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری امور اور پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں خطوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔