خیبرپختونخواکے 12مخصوص اضلاع کے لیے یحییٰ اخونزادہ ایڈمنسٹریٹر تعینات

خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 سیکشن 10 کے تحت صوبائی حکومت کے سپرد

October 12, 2026 · قومی

 

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد مخصوص اضلاع کے لیے گریڈ 20 کے آفیسر محمد یحییٰ اخونزادہ کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق محمد یحییٰ اخونزادہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق مخصوص 12 اضلاع کی ایڈمنسٹریشن کے امور دیکھیں گے۔

ان کی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

یحییٰ اخونزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔ انکا تعلق چارسدہ سے ہے۔وہ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں۔

محمد یحییٰ اخونزادہ کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی۔