ویرات کوہلی لنکڈ اِن پر بھی مقبول،دو روز سے کم وقت میں 3 لاکھ 34 ہزار سے زائد فالوورز

13 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کوہلی کے فالوورز کی تعداد صرف 1501 تھی، جو اگلے روز اسی وقت بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 83 ہوگئی

October 15, 2026 · اسپورٹس
ویرات کوہلی لنکڈ اِن پر بھی مقبول،دو روز سے کم وقت میں 3 لاکھ 34 ہزار سے زائد فالوورز

ویرات کوہلی لنکڈ اِن پر بھی مقبول،دو روز سے کم وقت میں 3 لاکھ 34 ہزار سے زائد فالوورز

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے پیشہ ورانہ رابطوں کے پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر قدم رکھتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جہاں ان کے فالوورز کی تعداد دو روز سے بھی کم عرصے میں 3 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ویرات کوہلی نے منگل کو اس پلیٹ فارم پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی کھیلوں کے مستقبل، مقامی برانڈز کی ترقی اور کرکٹ سے آگے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اپنے منصوبوں کا اظہار کیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 13 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کوہلی کے فالوورز کی تعداد صرف 1501 تھی، جو اگلے روز اسی وقت بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 83 ہوگئی۔ بعد ازاں یہ تعداد 3 لاکھ 34 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

37 سالہ کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ بھارت میں کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی یکساں اہمیت دی جائے اور ایسے مقامی برانڈز متعارف کرائے جائیں جو عالمی منڈی میں مقابلہ کرسکیں۔

ان کے مطابق وہ کھیلوں کے شعبے میں مینوفیکچرنگ، صارفین کی مصنوعات اور تقسیم کے نظام سے متعلق کاروباری منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو ستیہ نڈیلا نے بھی لنکڈ اِن پر ویرات کوہلی کا خیرمقدم کیا۔

ویرات کوہلی ایجیلیٹس میں سرمایہ کاری کرچکے ہیں، جبکہ وہ ون ایٹ ورلڈ کے شریک بانی اور تخلیق کار بھی ہیں۔ ان کی لنکڈ اِن پر تیزی سے بڑھتی مقبولیت کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیات کی کاروباری دنیا میں بڑھتی دلچسپی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔