حضرت سلطان باہوؒ کا 346 واں سالانہ عرس آج عقیدت و احترام سے جاری

عقیدت مند مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اور اپنے روحانی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

November 12, 2026 · قومی
حضرت سلطان باہوؒ کا 346 واں سالانہ عرس آج عقیدت و احترام سے جاری

حضرت سلطان باہوؒ کا 346 واں سالانہ عرس آج عقیدت و احترام سے جاری

جھنگ میں برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت سلطان باہوؒ کا 346 واں سالانہ عرس آج مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے زائرین کی دربار حضرت سلطان باہوؒ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عقیدت مند مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اور اپنے روحانی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

عرس کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ حضرت سلطان باہوؒ کا سالانہ عرس ہر سال جمادی الثانی کی پہلی جمعرات کو منعقد ہوتا ہے، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔