10 سال گزر گئے، چوری شدہ موٹرسائیکل نہ ملی،مالک کو چالان ملنے لگے
موٹرسائیکل 2016 میں گارڈن ٹاؤن کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔ پولیس ایک دہائی گزرنے کے باوجود موٹرسائیکل کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی،
10 سال گزر گئے، چوری شدہ موٹرسائیکل نہ ملی،مالک کو چالان ملنے لگے
تفصیلات کے مطابق شہری زین کی موٹرسائیکل 2016 میں گارڈن ٹاؤن کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔ پولیس ایک دہائی گزرنے کے باوجود موٹرسائیکل کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی، جبکہ سیف سٹی کا نگرانی کا نظام بھی مبینہ طور پر چوری شدہ موٹرسائیکل کی نشاندہی نہ کر سکا۔
متاثرہ شہری کے مطابق موٹرسائیکل چور اسے شہر کی سڑکوں پر استعمال کرتے رہے اور اس دوران ٹریفک چالان جاری ہوتے رہے، جن کی ادائیگی یا تصحیح کے لیے زین کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہری چالان ختم کروانے اور اپنی چوری شدہ موٹرسائیکل کے معاملے پر کارروائی کے لیے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے چکر لگاتا رہا، تاہم پولیس نے اسے سیف سٹی اتھارٹی سے رجوع کرنے کا کہہ دیا۔
شنوائی نہ ہونے پر زین نے اب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو درخواست دے دی ہے اور معاملے کے حل کے لیے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔