نوابشاہ: صدرآصف زرداری چار روز قیام کے بعد نوابشاہ سے لاہور روانہ
صدرِ مملکت نے اپنے والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
November 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو
نوابشاہ : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں آبائی قبرستان بالو جا قبہ میں والدین کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد خصوصی طیارے کے زریعے لاہور روانہ ہوگئے۔
صدرِ مملکت نے اپنے والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔صدرِ مملکت کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لانجار اور صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز حاجی علی حسن زرداری بھی موجود تھے۔
بعدازاں صدر مملکت نوابشاہ ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔ صدر مملکت آصف زرداری نجی مصروفیات کے باعث چار روز سے نوابشاہ میں مقیم تھے۔