ایران کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور تباہ کن جواب دینے کی وارننگ

پاسدارانِ انقلاب کا سخت انتباہ، دفاعی صلاحیتیں مکمل بیدار ہیں، دشمن کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

November 14, 2026 · بام دنیا
ایران کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور تباہ کن جواب دینے کی وارننگ

ایران کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور تباہ کن جواب دینے کی وارننگ

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد واحدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت کی معمولی سی کوشش کا جواب بھی تباہ کن اور دردناک حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا اور اگر اس کے خلاف معمولی کارروائی بھی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی کمانڈر نے اپنے بیان میں ممکنہ ردعمل کی شدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے نتائج مخالف فریق کے لیے تباہ کن اور تکلیف دہ ہوں گے۔

دریں اثنا، پاسدارانِ انقلاب کے نائب کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی بلاجواز جنگ کے بعد ایران نے اپنی فوجی تیاریوں اور دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 40 روزہ جنگ کے دوران ایران نے ثابت کیا کہ وہ عزم، طاقت اور بھرپور تیاری کے ساتھ مؤثر اور طاقتور فوجی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔