ایبٹ آباد میں نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے کی کارروائی، ملزم پر اہلِ خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام

November 16, 2026 · قومی
ایبٹ آباد میں نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

ایبٹ آباد میں نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کی لاعلمی میں ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کیں اور اسی نجی مواد کے ذریعے انہیں بلیک میل کرنے اور بدنام کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم پر خاتون اور ان کے اہلِ خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 (ترمیمی 2025) کی دفعات 20، 21 اور 24 جبکہ دفعہ 506 پی پی سی کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں اور شکایات پر بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے اور خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔