امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، پہلے ایسا نہیں تھا ، ٹرمپ کا دعویٰ
چین ہمارے ساتھ چالیں چلتا ہے ، ہم بھی چین کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں ،گفتگو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک بن چکا ہے، تاہم دو سال پہلے امریکا کو یہ مقام حاصل نہیں تھا۔
ٹرمپ نے چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارے ساتھ چالیں چلتا ہے اور ہم بھی چین کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والی ہر خوبصورت خاتون کو جاسوس قرار دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ جینسن ہوانگ سے منسلک خاتون واقعی جاسوس تھی یا نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جینسن ہوانگ نے سبق سیکھ لیا ہے، انہیں دوبارہ نیوڈیا کا سی ای او بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
چینی صدر شی جن پنگ سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر سے جو سوال کرنا چاہیں گے، وہی کریں گے، یہ بتانا ضروری نہیں کہ وہ کیا پوچھیں گے۔