بلاول بھٹو زرداری کل کراچی پریس کلب میں “میٹ دی پریس” سے خطاب کریں گے

بلاول بھٹو زرداری ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، حکومت کی کارکردگی اور پیپلزپارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر کھل کر روشنی ڈالیں گے

November 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل بروز منگل 17 نومبر کو سہ پہر اڑھائی بجے کراچی پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ روایتی پروگرام “میٹ دی پریس” سے خطاب کریں گے۔

کراچی پریس کلب کے بیک یارڈ میں ہونے والے اس اہم تقریب میں بلاول بھٹو زرداری ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، حکومت کی کارکردگی اور پیپلزپارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر کھل کر روشنی ڈالیں گے۔ پروگرام کے دوران وہ پریس کلب کے اراکین اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

نئے صوبوں کے حوالے سے برپا شور میں اس پریس کانفرنس اور خطاب کو سیاسی حلقوں میں انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جس کی تیاریاں کراچی پریس کلب میں مکمل کر لی گئی ہیں۔