بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان: پی ٹی اے

پی ٹی اے حکام کی جانب سے تکنیکی خرابی کی وجوہات جاننے اور بحالی کے وقت کا تعین کرنے کی کوششیں جاری

November 18, 2026 · قومی

بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان: پی ٹی اے

اکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبلز کے نظام SEA-ME-WE 5 (SMW5) میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور خرابی پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث بعض صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی میں تعطل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے اور یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ممکنہ اثرات کو کم سے کم رکھنے اور سروس کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ وہ متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی جلد از جلد مکمل بحالی کے لیے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔