انٹرنیٹ کیبل ٹوٹنے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی پاسپورٹ،ویزا سروسز معطل

نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز کی مکمل بحالی انٹرنیٹ رابطے کی بحالی سے مشروط ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن

November 19, 2026 · قومی
انٹرنیٹ کیبل ٹوٹنے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی پاسپورٹ،ویزا سروسز معطل

انٹرنیٹ کیبل ٹوٹنے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی پاسپورٹ،ویزا سروسز معطل

پاکستان میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق خدمات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور بین الاقوامی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 (SEA-ME-WE 5) میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ رابطے متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعلقہ خدمات کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 18 نومبر 2026 کو کیبل میں تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی وقفے وقفے سے متاثر ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کیبل کی مرمت اور سروس کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ہائی کمیشن کے مطابق اس دوران دستاویزات کی تصدیق (اٹیسٹیشن) کی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی، تاہم نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز کی مکمل بحالی انٹرنیٹ رابطے کی بحالی سے مشروط ہے۔