چارسدہ،نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے قبرستان کی بے حرمتی،درجنوں قبریں مسمار
نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں قبروں کو نقصان پہنچایا۔ شرپسند عناصر نے قبروں پر نصب کتبے اور گنبد اکھاڑ دیے جبکہ متعدد قبریں بھی مسمار کر دیں۔
چارسدہ،نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے قبرستان کی بے حرمتی،درجنوں قبریں مسمار
چارسدہ کے علاقے ترناب میں نامعلوم شرپسند عناصر نے مقامی قبرستان میں درجنوں قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے کتبے، گنبد اور چار دیواری مسمار کر دی، واقعے پر اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے نواحی علاقے ترناب کے مقامی قبرستان میں نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں قبروں کو نقصان پہنچایا۔ شرپسند عناصر نے قبروں پر نصب کتبے اور گنبد اکھاڑ دیے جبکہ متعدد قبریں بھی مسمار کر دیں۔
صبح مقامی افراد قبرستان پہنچے تو قبروں کی تباہ شدہ حالت دیکھ کر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ واقعے کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت عمل قرار دیا۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، قبرستان کی بے حرمتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قبرستانوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔