شیخ رشید کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی
خصوصی عدالت میں سماعت، بھتیجے کی سزا پر اظہارِ تشویش، کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی۔
شیخ رشید کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔ حاضری لگوانے کے بعد نامزد ملزمان واپس روانہ ہو گئے۔
پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ پوری قوم کی خواہش ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ اب تو آٹا بھی بغیر شناختی کارڈ کے نہیں ملتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریڑھی، چھابڑے والے مزدور اور عام آدمی کو جینے کے لیے ریلیف دیا جانا چاہیے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
بعد ازاں عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فریقین کے مابین کارروائی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔