خلائی مشن کی کامیابی کے لیے پنجاب اسمبلی میں خصوصی دعا
ہم سب کیلئے فخر اور وعزاز کی بات ہے،رانا اقبال
پنجاب اسمبلی۔ فائل فوٹو
خلائی سفر پر جانے والےپاکستانی خلاباز سمیت مشن کی کامیابی اور کامرانی سے واپسی کیلئے پنجاب اسمبلی میں خصوصی طور پر دعا کی گئی ہے۔یہ دعا محکمہ قانون کے وزیررانا محمد اقبال کے نکتہ اعتراض پر کی گئی۔
رانااقبال نے اجلاس کے دوران خلائی مشن پر جانے پر پاکستان کیلئے ایک بڑاآغازقراردیا اور کہا کہ ہم سب کیلئے فخر اور وعزاز کی بات ہے ، اللہ کرے کہ ان کا سفر خیرو عافت اور کامیابی و کامرانی سے انجام پائے، کامیابی کیلئےسب کو دعا کرنا چاہئے ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اس تاریخی کامیابی پر اظہارِ تشکر اور خصوصی دعا ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی پیش رفت کو پاک چین دوستی اور پاکستان کی سائنسی ترقی کا ایک نیا باب قرار دیا ہے۔