خیبرپختونخوا میں نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں پر خوارج کی سہولت کاری کا الزام
گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر ثمر ہارون بلور کی ٹویٹ
خیبرپختونخوا میں نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں پر خوارج کی سہولت کاری کا الزام
گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر ثمر ہارون بلور نے اپنے ایک ٹویٹ میں صوبے کی نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں کو خوارج کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے ان پر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور پولیس کے محکمے کو یرغمال بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
ثمر ہارون بلور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک دہشت گرد گروہ امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور پولیس کے محکمے کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکی مروت، سرائے نورنگ اور بنوں میں پہلے بھی سڑکیں بند کرکے عوام کے لیے مشکلات پیدا کی گئیں، جبکہ اب یہی طرز عمل کوہاٹ میں بھی دہرایا جا رہا ہے۔
گورنر کی مشیر کے مطابق چند سو افراد پر مشتمل یہ نام نہاد امن کمیٹی ماورائے عدالت قتل، رشوت اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔
*خوارج کی سہولت کار نام نہاد پولیس امن کمیٹیاں*
خیبرپختونخوا میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور محکمہ پولیس کو ہائی جیک کرنے والا دہشتگرد جتھہ
اس سے قبل لکی مروت، سرائے نورنگ اور بنوں میں سڑکوں کی بندش اور عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے کے بعد اب کوہاٹ میں بھی یہی طرزِ عمل دہرایا جا… pic.twitter.com/t9P0dPaPEP— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) November 26, 2026
ثمر ہارون بلور نے الزام عائد کیا کہ کانسٹیبل کی سطح پر موجود بدعنوان اور نااہل عناصر کی قیادت میں کام کرنے والی کمیٹی دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے پولیس افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہے۔