مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظربند کیا گیا تو یہ مناسب نہیں، گورنر خیبرپختونخوا
فیصل کریم کنڈی کا پنجاب حکومت سے وضاحت لینے کا عندیہ، پرامن احتجاج کو جمہوری حق قرار دے دیا
مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظربند کیا گیا تو یہ مناسب نہیں، گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ان کے پاس مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظربند کیے جانے کی مصدقہ معلومات نہیں، تاہم اگر انہیں ہاؤس اریسٹ کیا گیا ہے تو یہ مناسب نہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، سیاست کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تصدیق موجود نہیں، وہ پنجاب حکومت سے بھی معلومات حاصل کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا واقعی مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظربند کیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو ہاؤس اریسٹ کیا گیا ہے اور انہیں ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرنے کی سہولت دی گئی ہے تو پھر بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ پرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے انہیں ایک معاملے پر مکمل اختلاف ہے، جو انہوں نے شہداء کے خلاف بات کی تھی۔