سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم
سٹے آرڈر والی عمارتوں پر بھی تعمیراتی کام فوری بند کیا جائے گا ، حکمنامہ جاری
فائل فوٹو
کراچی: حکومت سندھ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے تمام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر فوری روکنے کی ہدایت کردی۔
حکم نامے کے مطابق اسٹے آرڈر والی عمارتوں پر بھی تعمیراتی کام فوری بند کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی اور غیر آباد عمارتیں مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور ڈیمولیشن کمیٹیاں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی میں معاونت فراہم کریں گی، جبکہ اسٹے کیسز ترجیحی بنیادوں پر لڑے جائیں گے۔
ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلال احمد میمن نے حکم نامہ جاری کردیا۔