اسلام آباد ریڈ زون کے راستے 28 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان

سرینہ ہوٹل، نادرا چوک، ایوب چوک اور ایکسپریس چوک کے راستے عارضی طور پر بند رہیں گے

November 27, 2026 · قومی
اسلام آباد ریڈ زون کے راستے 28 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد ریڈ زون کے راستے 28 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق 26 نومبر سے 28 نومبر 2026 رات 12 بج کر 30 منٹ تک ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند رہیں گے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سرینہ ہوٹل، نادرا چوک، ایوب چوک اور ایکسپریس چوک کے راستے عارضی طور پر بند رہیں گے، جبکہ شہریوں کو ریڈ زون میں آمدورفت کے لیے مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ممکنہ سفری مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں کم از کم 20 منٹ اضافی رکھیں اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

ٹریفک سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لیے شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں، جبکہ تازہ ترین ٹریفک اپڈیٹس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔