مریم نواز کو جہاز نہ ملنے کے جھوٹے دعوے،عظمیٰ بخاری نے معاملہ واضح کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز ہانگ کانگ کا دورہ سرکاری حیثیت میں کر رہی ہیں، یہ نہ تو نجی دورہ ہے اور نہ ہی وہ اپنے خاندان کے ہمراہ جا رہی ہیں۔

November 27, 2026 · قومی
مریم نواز کو جہاز نہ ملنے کے جھوٹے دعوے،عظمیٰ بخاری نے معاملہ واضح کردیا

مریم نواز کو جہاز نہ ملنے کے جھوٹے دعوے،عظمیٰ بخاری نے معاملہ واضح کردیا

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہانگ کانگ کے دورے اور سرکاری جہاز سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔

عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہانگ کانگ کا دورہ سرکاری حیثیت میں کر رہی ہیں، یہ نہ تو نجی دورہ ہے اور نہ ہی وہ اپنے خاندان کے ہمراہ جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا ہے، جو کسی بھی صوبے کے وزیراعلیٰ کو اس نوعیت کی پہلی دعوت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ سرکاری جہاز کے استعمال کے لیے کسی خصوصی اجازت کی ضرورت نہیں، جبکہ دیگر سرکاری طیاروں کی طرح اس جہاز کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی پاک فضائیہ کے پاس ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بغیر تحقیق خبریں پھیلانے سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور ایسی ہی خبروں کی وجہ سے وضاحتیں اور نوٹس جاری کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد شور شرابے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔