کراچی میں عمارت گرنے کا سانحہ، مزید دو لاشیں ملنے سے اموات 13 ہوگئیں
ملبے سے 15 افراد زندہ نکال لیے گئے، چار افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی میں عمارت گرنے کا سانحہ، مزید دو لاشیں ملنے سے اموات 13 ہوگئیں
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں مزید دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے، جبکہ ملبے تلے دبے مزید چار افراد کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق امدادی ٹیموں نے اب تک ملبے سے 15 افراد کو بحفاظت زندہ نکال لیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی چار افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
امدادی اداروں کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔