سرگودھا۔بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ

سرگودھا کے نواحی گاؤں 86 شمال کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔طیارہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔