لیگی حکومت ختم، نوازشریف کا اضافی پروٹوکول بھی ختم

لیگی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج نیب ریفرنسز کی سماعت کے نواز شریف احتساب عدالت پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ نوازشریف کو نااہل قراردیئے جانے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران انہیں بھرپور سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جاتا رہا ہے، سابق حکومت اس کا جوازسیکیورٹی خدشات کو قراردیتی رہی ہے۔