عوام کو گمراہ کرنے کے بجائےحقائق سے آگاہ کیا جائے۔اسد عمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے کہا کہ لگتا ہے نگراں وزراپر نواز لیگ کا پریشر ہے، عوام کو گمراہ نہیںبلکہ حقائق سے آگاہ کیا جائے، شاہد خاقان عباسی بھی قوم کو بتائیںکہ جو بجلی بنائی تھی وہ کہاں گئی؟ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نگران حکومت قوم کے سامنے صیح حقائق رکھے۔ تمام دعووں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہوئی، آدھا اسلام آباد پانی کی بوند بوند کوترس رہا ہے، یہ سارے سوال شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد کے عوام پوچھیں گے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے ہیں، نگران حکومت کسی پر تنقید کے بجائے سچ بولے، ڈاکٹرشمشاد اختر نے کچھ باتیں کیں اورکچھ نہیں کیں۔ نگران وزراءکی پریس کانفرنس دیکھ کر لگا ان پر ن لیگ کا پریشر ہے،انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو معیشت سے متعلق پالیسی واضح کرنی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.