پونے6ارب کرپشن کےملزم شرجیل کی موجیں،سندھ حکومت جاتےجاتےنوازگئی

کراچی: سندھ حکومت جاتے جاتے پونے6ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم شرجیل میمن کو نواز گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ قبل ہائیڈرو تھراپی کرانے کی تجویز کی بنیاد پر جناح اسپتال سے کلفٹن کے نجی اسپتال کے وی آئی وارڈ میں داخل کیے گئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی کو سندھ حکومت نے نواز دیا،شرجیل میمن کی مزید آسانی کیلئےسابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےاپنے اختتامی دنوں اسپتال کو جیل بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن 18مئی سے کلفٹن کے نجی اسپتال کی پہلی منزل پر وی آئی پی روم میں رہائش پذیر ہیں اوراس سے قبل وہ جناح اسپتال کے وی آئی وارڈ میں داخل تھے۔

تبصرے بند ہیں.