فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دےکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

روس میں جاری ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے ارجنٹینا کو شکست دےدی ۔
فرانس کی ٹیم نے 12 ویں منٹ میں گول کیا تو کچھ ہی دیر بعد ارجنٹینا نے گول کر کے برابر کردیا، جس کے بعدارجنٹینا نے دوسرا گول کر کے میچ پر اپنی برتری حاصل کی لیکن پھر اس کے بعد فرانس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لگاتار تین گول اسکور کر ڈالے اور میچ کا اسکور چار دو کر دیا۔
اسٹاپیچ ٹائم میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کر کے کھیل انتہائی دلچسپ بنا دیا لیکن کھیل کا اختتام ٹیم میسی کی شکست پر ہوا۔

تبصرے بند ہیں.