پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

 

کراچی: ایون فیلڈ ریفرنس کے متوقع فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرمایا کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا لگانے سے گریز کرتے رہے،

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1626 پوائنٹس کمی، انڈیکس 41 ہزار910 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب عالمی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ اینجنسی کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر منڈلاتے خدشات پر جاری رپورٹس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاری نہ ہونے کے برابر ہے،

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1626 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار910 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اور سرمایا کاروں کے 307 ارب روپے ڈوب گئے، کاروباری ہفتے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 87 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک عام انتخابات عمل میں نہیں آجاتے تب تک مارکیٹ اسی طرح پرفارم کرتی رہے گی۔