سائبیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ۔ عملے سمیت 18 افراد ہلاک

لاہور:غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ایم آئی-8 ساخت کا ہیلی کاپٹر دوران پرواز حادثے کا شکار ہو گیا جس میں پائلٹ سمیت 18 افراد کی موت ہو گئی۔ہلاک ہونے والے لوگوں میں تین ہیلی کاپٹر کے عملے کے ارکان اور 15 مسافر شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پرواز کے دوران ہی ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی تھی جس سے ان افراد کی ہلاکت ہوئی۔غیرملکی خبر رساں اداروں نے علاقے کے ہنگامی صورت حال کے حوالے سے بتایا کہ صبح 10 بجکر 20 منٹ پر اگریکا نامی گاوں سے 2 کیلومیٹر دور ضلع تروکھاںسک میں ایم آئی -8 نامی ہیلی کاپٹر کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔
امکان ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی یا پھر پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ جبکہ کچھ اسے موسم کی خرابی بھی بتا رہے ہیں۔