فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

لندن میں شہریوں پر تلوار سے حملہ، 5 افراد زخمی

لندن کے شمال مشرقی علاقے ہینالٹ میں ایک شخص نے پولیس اہلکاروں اور عوام پر تلوار سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

لندن پولیس کے مطابق ملزم نے سب سے پہلے تھورلو گارڈنز میں ایک گھر سے گاڑی ٹکرائی، پھر اتر کر مبینہ طور پر متعدد لوگوں پر تلوار سے حملہ کر دیا۔

36 سالہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گرفتار ہونے سے پہلے دو پولیس افسران سمیت پانچ افراد پر حملہ کیا۔

لندن ایمبولینس سروس نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ پر پانچ افراد کا علاج کیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اس حملے کو ”حیران کن واقعہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔