لندن ہائی کمیشن میں بے نظیر بھٹو کی تصویر دوبارہ آویزاں

 

لندن:پاکستان کے نئے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے لندن ہائی کمیشن میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر دوبارہ آویزاں کردی۔پاکستان ہائی کمیشن میں لگی بینظیر بھٹو کی تصویر سابق ہائی کمشنر سید ابن عباس نے 4 سال قبل نامعلوم وجوہات پر ہائی کمیشن سے ہٹا دی تھی۔

بینظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تصویر لندن ہائی کمیشن کے چانسری سیکشن میں اس وقت کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے 2010 میں لگائی تھی۔