برطانیہ نے سکھوں کا احتجاج روکنے کیلئے بھارتی درخواست مسترد کردی

لندن: برطانوی حکومت نے بھارت مخالف احتجاجی ریلی رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی ہے ۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سکھوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ 12 اگست کو ہوگا جسے رکوانے کے لئے بھارتی حکومت نے برطانوی حکومت سے درخواست کی تھی ۔

سکھ فارجسٹس نامی تنظیم نے ریفرنڈم 2020  مہم کے سلسلے میں 12 اگست کو لند ن میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ہے ۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ریلی رکوانے کی درخواست کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔

برطانوی حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ برطانیہ میں عوام کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اوراگر کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اسے روکنے کے لئے تمام ترانتظامات کئے جائیں گے۔