فخرزمان نےشاندارپرفارمنس ایوارڈ اےپی ایس کےبچوں کےنام کردیا

لاہور:ـقومی ٹیم کے اوپنر بلے بازاور پاکستان کے ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے فخر زمان نےشاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کے نام کردیا۔

قومی ہیرو فخر زمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاؤں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاؤں گا کیونکہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لیے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔