طالبان نےغزنی شہر پر حملہ کرکے 140افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا

0

غزنی:غزنی میںسکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک کے حملوںمیں140افغان فوجی ہلاک ہوچکےہیں۔
غزنی پولیس چیف فرید احمد مشال کےمطابق شہر مکمل طور پر سکیورٹی فورسز کے زیر کنٹرول ہے طالبان شہر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکے ،جبکہ شہر کے باہر خوگیانی ، خواجہ عمری اور زناخان کے علاقوں میں طالبان کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
غزنی کے رکن صوبائی اسمبلی حمیداللہ نوروزی کے مطابق طالبان کا حملہ اتنا شدید ہے کہ اگر سکیورٹی فورسز کیلئے مزید کمک نہ بھیجی گئی تو طالبان کسی بھی لمحے شہر پر قابض ہوسکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپوں کے باعث غزنی سے کابل جانے والی ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔